کاروار 24؍دسمبر (ایس او نیوز) گزشتہ9 مہینوں سے سول پولیس کی تربیت پانے والے 125کانسٹیبلوں کا الوداعی پریڈ یہاں پر پولیس گراونڈ میں منعقد کیا گیا۔مغربی زون کے آئی جی پی ارون چکرورتی نے اس الوداعی پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سول پولیس کی تربیت پانے والوں کے لئے سماجی خدمات انجام دینا کا بہترین موقع حاصل ہوتا ہے۔ تربیت یافتہ کانسٹیبلوں کو اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے۔سماج میں برائیوں کی روک تھام میں پولیس کانسٹیبلوں کا کردار بڑا ہم ہوتا ہے ۔پولیس کانسٹیبل کی تربیت کے لئے تعلیم اور اہلیت کی بنیاد پرہی پوری شفافیت کے ساتھ انتخاب کیا گیا ہے۔جب تک اس محکمہ میں آپ لوگ شامل رہیں صرف سماج کی خدمت کرنے کے جذبے کے ساتھ رہیں۔قانون کو لاگو کرنے کے سلسلے میں انٹرنیٹ کی معلومات اور اس سے استفادہ کرنا بھی ضروری ہے۔
پولیس ایس پی ونشی کمار نے استقبالیہ خطاب کیا۔تربیت پانے کے دوران مختلف سرگرمیوں میں کامیاب ہونے والے کانسٹیبلوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔